فرنچ اوپن ٹینس،مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے 8 کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

اتوار 17 مئی 2015 11:55

فرنچ اوپن ٹینس،مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے 8 کھلاڑیوں کو وائلڈ ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) رواں برس شیڈول سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے 8 کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری دے دی گئی  فرنچ ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہربرس کی طرح اس بار بھی مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹ کیلئے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے، اس کے علاوہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں مینز سنگلز ایونٹ کیلئے 9 جبکہ ویمنز سنگلز کیلئے 8 کھلاڑیوں کو بھی وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والوں میں کوئنٹن، میکسائم، تھناسی، نیکولاس ماہوت، پال ہنری، لیوکس پاؤلی، ایڈورڈ، راجر ویسلین اور فرانسز جبکہ ویمنز سنگلز ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں لوسا، ڈوڈن، فیونا، ایمنڈائن، میتھلڈی، علیزے لم، ورجینی رزانو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :