فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز منگل سے ہو گا

اتوار 17 مئی 2015 11:55

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز منگل سے ہو گا

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز (منگل)19 مئی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ باضابطہ طور پر 24 مئی سے شروع ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور مینز اور ویمنز کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ مینز ایونٹ میں سپین کے رافیل نڈال جبکہ ویمنز ایونٹ میں روس کی ماریا شرا پووا اپنے اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فاتح مینز اینڈ ویمنز کھلاڑی مین راؤنڈ تک رسائی حاصل کریں گے-

متعلقہ عنوان :