زمبابوے کا دورہ پاکستان ، وفاق کا پنجاب حکومت کو ہیلی کاپٹر دینے سے انکار

اتوار 17 مئی 2015 13:10

زمبابوے کا دورہ پاکستان ، وفاق کا پنجاب حکومت کو ہیلی کاپٹر دینے سے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر مانگنے کا مطالبہ وفاق نے مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کی آمد پر پنجاب حکومت نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پروفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگے تھے جسے مسترد کردیا گیا ۔ وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ خوف کا عالم پیدا نہ کیا جائے ،زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی ضروری ہے لیکن جنگ کا منظر نہیں بننا چاہئے ۔ وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر جگہ اسلحہ بردار اہلکار نظر آنے سے منفی تاثر ابھرے گا۔

متعلقہ عنوان :