آ ئی پی ایل، راجستھان اور چنائی سپر کنگز کی کامیابی، واٹسن کی سنچری

اتوار 17 مئی 2015 13:22

آ ئی پی ایل، راجستھان اور چنائی سپر کنگز کی کامیابی، واٹسن کی سنچری

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مئی ۔2015ء ) آ ئی پی ایل میں ہفتے کو راجستھان رائلز نے کلکتہ نائیٹ رائیڈرز کو سخت مقابلے کے بعد 9رنز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 6وکٹ پر199رنز بنائے، جس میں واٹسن کی سنچری 104رنز نمایاں تھے، کولکتہ کی ٹیم 190رنز بناسکی، یوسف پٹھان 44اور رسل37رنز بناسکے، ایک اور میچ میں چنائی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کوسات وکٹ سے مات دے دی، کنگز نے 7وکٹ پر130رنز سکور کئے،پٹیل 32رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، فاتح ٹیم نے 3وکٹ پر 134رنز بناکر میچ جیت لیا، ڈوپلیسی 55،رائنا41اور دھونی نے 25رنز اسکور کئے۔