کراچی،قومی ایکشن پلان کے تحت 167 غیر رجسٹرڈ مدارس سیل کردیئے گئے

جنوری 2015 سے 13 مئی تک پولیس نے 8 ہزار 895 کارروائیاں کیں ، کراچی میں بم بنانے کی 2 اور شکارپور میں ایک فیکٹری پکڑی گئی

اتوار 17 مئی 2015 13:33

کراچی،قومی ایکشن پلان کے تحت 167 غیر رجسٹرڈ مدارس سیل کردیئے گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پولیس نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت شہر میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس سیل کردیئے ہیں۔پولیس کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ وزارت داخلہ اور اعلی حکام کو بھجوادی گئی ہے جس کے تحت جنوری 2015 سے 13 مئی 2015 تک پولیس نے 8 ہزار 895 کارروائیاں کیں جس میں کراچی میں بم بنانے کی 2 اور شکارپور میں ایک فیکٹری پکڑی گئی جب کہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دو ران 11 بم اور 265 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیس کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 112 دہشت گرد ہلاک اور 58 کو گرفتار کیا گیا جب کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کراچی میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 345 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس عرصے کے دوران سندھ پولیس کے 53 اور کراچی پولیس کے 42 اہلکار شہید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :