Live Updates

چوہدری سرور کی تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات سے معذرت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 13:52

چوہدری سرور کی تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) چوہدری سرور نے تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کرنے سے معذرت کی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پارٹی قیادت کو بھی باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ ایریاز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی جس کی وجوہات جاننے کے لئے چوہدری سرور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اب تک کام شروع نہیں کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات