گرمی میں اضافہ کے باعث نئے پرانے پنکھوں، روم کولرز، ایئر کنڈیشنرز کی خرید و فروخت میں اضافہ

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے یو پی ایس اور بیٹری فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی بڑھ گیا

اتوار 17 مئی 2015 14:13

گرمی میں اضافہ کے باعث نئے پرانے پنکھوں، روم کولرز، ایئر کنڈیشنرز کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) کر اچی سمیت ملک بھر میں گرمی میں اضافہ کے باعث نئے پرانے پنکھوں، روم کولرز، ایئر کنڈیشنرز کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھا گیا تاجروں نے بتایا کہ اے سی، فریج، روم کولرز اور پنکھوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے  بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے یو پی ایس اور بیٹری فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاجروں نے بتایا کہ صارفین کی بڑی تعداد آؤٹ سیزن اشیاء کی خرید و فروخت بھی کر رہے ہیں جن کی موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :