خیرپور،مختلف حادثات و واقعات میں عورت سمیت 4افراد ہلاک8زخمی
اتوار 17 مئی 2015 15:18
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء)مختلف حادثات و واقعات میں عورت سمیت 4افراد ہلاک8زخمی۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب گوٹھ سائیں بخش شر میں26سالہ نوجوان نیاز حسین ولد یوسف شر نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوار پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔لاش ضرور ی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ قومی شاہراہ ٹنڈو مستی کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بشیراں سومرو ہلاک جبکہ اس کا شوہر شبیر سومرو شدید زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کا شکار جوڑا کوٹ ڈیجی سے وڈا مہیسر جارہا تھا پولیس نے ڈرائیور کو ٹرالر سمیت حراست میں لے لیا ہے ۔
قومی شاہراہ شاہ حسین چوک کے قریب کار حادثے میں اسد علی،دھنی بخش،نصیر احمد،عطا محمد اور عبدالخالق منگیجنو شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال خیرپور لے جایا گیا جہاں عبدالخالق دوران علاج چل بسا پولیس نے کار تحویل میں لے کر ٹراکر ڈرائیور کی تلاش شرو ع کردی ہے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں کنب نواب شاہ روڈ اکری کے قریب تیز رفتار مسافر ویگن کے پائیدان سے گر کر نوجوان انیل کمار شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا مذکورہ نوجوان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بذریعہ ویگن رش کے باعث پائیدان پر سفر کررہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا پریالو میں مختلف حادثات میں غلام اصغر ،گل حسن،اور شاہ رخ زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.