کراچی پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگگ اور دہشت گردی سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،امیر جماعت اسلامی خیرپور

اتوار 17 مئی 2015 15:18

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع خیرپور در محمد خاصخیلی نے کہا ہے کہ کراچی پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگگ اور دہشت گردی کے واقعات سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں محکمہ پولیس میں غیر سیاسی افسران کا تقرر ناگزیر ہے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی پے ور پے ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے جلد استعفیٰ دے دینا چاہئے اور ان کی جگہ اہل اور دلیر وزیر اعلیٰ کا تقررکیا جائے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ذاتی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے دہشت گردوں کے سرپرستوں کو چھوٹ دی جارہی ہے جب تک دہشت گردوں کے سرپرست آزاد ہیں امن وامان کی مکمل بحالی خواب ہی رہے گا۔