عامر خان نے فلم ” دنگل “ کیلئے 15کلو سے زائد وزن بڑھالیا

اتوار 17 مئی 2015 21:45

عامر خان نے فلم ” دنگل “ کیلئے 15کلو سے زائد وزن بڑھالیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2015ء) عامر خان نے فلم ” دنگل “ کیلئے 15کلو سے زائد وزن بڑھالیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان فلم’دنگل‘ میں 55 سالہ ریسلر کا کردار نبھائیں گے اسی لئے انہوں نے اپنے وزن بڑھایا ہے۔

(جاری ہے)

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عامر خان اپنی قدامت کی مناسبت سے تین سے چار کلو گرام وزن کو تیزی سے کم یا زیادہ کرسکتے ہیں اوراس سے صحت پر کوئی خاص فرق پڑے گا لیکن 10 کلوسے زائد وزن بڑھانے کے لئے انہوں نے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کیا ہے جس سے جلد کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، دل کے دورے اور یہاں تک کہ موت بھی ہوسکتی ہے۔

عموعاً کھلاڑی اپنی کارکردگی کو بہترین کرنے کے لئے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس کے منفی اثرات کے باعث اس کا استعمال ممنوع ہے۔

متعلقہ عنوان :