سپر ائیٹ ٹی ٹوئنٹی کپ، سیالکوٹ سٹالئینز نے کراچی ڈولفنز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ،کراچی ڈولفنز کی ٹیم 167رنز کے تعاقب میں102رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سیالکوٹ کی طرف سے اسامہ میر اوربلال آصف نے 3,3اورعلی خان کی 2 وکٹیں،سیالکوٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.4اوورز میں 167رنز بنا کر آؤٹ، نعمان انور 80،مختار احمد 25،بلال آصف 25شعیب ملک 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، نعمان انور کو میچ میں80رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار

اتوار 17 مئی 2015 22:05

سپر ائیٹ ٹی ٹوئنٹی کپ، سیالکوٹ سٹالئینز نے کراچی ڈولفنز کو شکست دے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) فیصل آباد میں جاری سپر ائیٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سٹالئینز نے کراچی ڈولفنز کو65رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ۔کراچی ڈولفنز کی ٹیم 167رنز کے تعاقب میں102رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔سیالکوٹ کی طرف سے اسامہ میر اور بلال آصف نے 3,3اورعلی خان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

قبل ازیں سیالکوٹ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.4اوورز میں 167رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،سیالکوٹ کی طرف سے نعمان انور 80،مختار احمد 25،بلال آصف 25شعیب ملک 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔کراچی کی طرف سے فراز احمد اور عبدال امیر نے 3,3 فواد خان نے 2 اور کپتان محمد سمیع نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، نعمان انور کو میچ میں80رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری کول اینڈ کول سپر ائیٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی ڈولفنز کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر سیالکوٹ سٹالئینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سیالکوٹ کی طرف سے مختار احمد اور نعمان انور نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔دونوں بیٹسمینوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے ٹیم کو 74رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ،74رنز کے مجموعی سکور پر مختار احمد 25 رنز بنا کر فراز احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔

115رنز کے مجموعی سکور پر نعمان علی 80رنز بنا کر فراز احمد ہی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔سیالکوٹ سٹالےئنز کی 3وکٹ 136رنز پر گری جب بلال آصف 25رنز بنا کر فراز احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔137رنز کے مجموعی سکور پر حارس سہیل بغیر کوئی سکور کئے رن آؤٹ ہو گئے،سیالکوٹ سٹالئنز کی پانچویں وکٹ 150رنز بر گری جب علی خان 7رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے ،سیا لکوٹ کی آخری 7وکٹیں صرف 27رنز کا آضافہ کر سکیں ،شعیب ملک 22 بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

سیالکوٹ کی پوری ٹیم 19.4آوورز میں 167رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،کراچی ڈولفنز کی طرف سے فراز احمد اور عبدال امیر نے 3,3 فواد خان نے 2 اور کپتان محمد سمیع نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں کراچی ڈولفنز کا آغاز اچھا نہ ہوا ،40رنز کے مجموعی سکور پر کراچی ڈولفنز کے 3کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، فضل سبحان 4،اسد شفیق 5اورشازیب حسن 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

کراچی ڈولفنز کی چوتھی وکٹ 69رنز کے مجموعی سکور پر گری جب رمیز راجہ جونئیر 24رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ،کروچی ڈولفنز کی پانچویں وکٹ 86 رنز پر گری جب محمد وقاص 29رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔کراچی ڈولفنز کی طرف سے کوئی بھی بیٹسمین نمایاں کارکدگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 102رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔سیالکوٹ کی طرف سے اسامہ میر اور بلال آصف نے 3,3اورعلی خان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :