جذبہ انسانی، سکھ نوجوان نے زخمی بچے کی مدد کیلئے اپنی پگڑی اتار دی
فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 22:24
آکلیںڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) نیوزی لینڈ میں ایک سکھ نوجوان نے ٹریفک حادثے میں زخمی بچے کی مدد کیلئے اپنی پگڑی اتار دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک 22 سالہ سکھ نوجوان نے اپنی مذہبی روایات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی بچے کے سر سے بہتے خون کو روکنے کیلئے اپنی پگڑی اتار کر اس کے زخموں پر رکھ دی۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک پانچ سالہ بچہ اچانک ایک تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور خون بہنا شروع ہو گیا۔ حادثے کی جگہ کے قریب موجود ایک 22 سالہ سکھ نوجوان ہرمان سنگھ نے اپنی پگڑی اتار کر اس کے سر پر لپیٹ دی اور بچے کی جان بچانے میں مدد کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ نوجوان ہرمان سنگھ کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک بچہ شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑا ہے اور اس کے سر سے بُری طرح سے خون بہہ رہا ہے تو میں نے فوری طور پر اپنی پگڑای اتار کر اس کے سر پر باندھ دی تاکہ اس کے خون کے بہائو کو روکا جا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.