روم اوپن ٹینس : ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز کے فائنل میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا

پیر 18 مئی 2015 11:42

روم اوپن ٹینس : ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز کے فائنل میں مایوسی کا سامنا ..

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) ویمنز ڈبلز ٹینس کی عالمی نمبر ایک پلیئرثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو روم اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوگئی ، کرسٹینا ملڈینووچ اور تائمہ بابوس نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے فائنل میں فرانس کی کرسٹینا ملڈینووچ اور ہنگری کی تائمہ بابوس نے عالمی نمبر ایک بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔ثانیہ مرزا کے نمبرون پلیئر بننے کے بعد یہ ان کی جوڑی کی دوسری شکست بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :