بادشاہ پہلوان خان امریکی پہلوانوں کی چھٹی کروانے کے لیے تیار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 18 مئی 2015 12:02

بادشاہ پہلوان خان امریکی پہلوانوں کی چھٹی کروانے کے لیے تیار

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی2015ء) فرانس میں رہائش پذیر بادشاہ پہلوان خان واحد پاکستانی پہلوان ہیں جنہوں نے ڈبیلو ڈبیلو ای ٹف انف کے لیے اپلائی کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر تربیت کے بعد پہلوان ڈبیلو ڈبیلو ای سے معاہدہ کرنے کے اہل قرار پاتے ہیں۔ بادشاہ پہلوان خان یورپ کے کئی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے سپین، فرانس، بیلجیم اور کورسیکا میں کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور پہلوان بادشاہ پہلوان خان یورپ کے مقابلوں میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بادشاہ پہلوان خان کی عمر 21 سال ہے اور اس وقت وہ ریسنگ سٹارز کےلیے کام کرتے ہیں۔ انہیں کیچ ڈبیلو ایس بھی کہا جاتاہے۔ریسلنگ سٹار یورپ کی سرفہرست ریسلنگ کمپنی ہے۔ بادشا پہلوان ہ خان دوسرے ممالک میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ بادشاہ پہلوان خان کی ٹف انف میں شمولیت پر سیاستدان شیخ رشید احمد، گلوکار فخر عالم اور اداکار فیصل قریشی نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

بادشاہ پہلوان خان امریکی پہلوانوں کی چھٹی کروانے کے لیے تیار