زمبابوے کرکٹ ٹیم پا کستا ن کے لیے روانہ ، ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ٹیم کو روانہ کیا

پیر 18 مئی 2015 12:13

زمبابوے کرکٹ ٹیم پا کستا ن کے لیے روانہ ، ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔ زمبابوے ٹیم کی آمد میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں ، ۔ پاکستان کے چھ سال سے سونے میدان آباد کرنے کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی فلائٹ ہرارے سے دبئی پہنچ چکی ہے۔ ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیک تمناوٴں کیساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو روانہ کیا۔

سوشل میڈیا پر زمبابوین کھلاڑی نے دوران سفر اپنا سٹیٹیس اپ ڈیٹ کیا۔ اچھے سفر اور پھر پاکستان کے خلاف اچھی سیریز کی امید بھی کی۔

(جاری ہے)

طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم زمبابوے رات 2 بجے پاکستان پہنچے گی۔ مہمان ٹیم اور میزبان ٹیم کے درمیان تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم کو مکمل پروٹوکول بھی دیا جائے گا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمداور ہوٹل سے سٹیڈیم جانے کے حوالے سے رینجرز اور پولیس نے فل ڈریس ریہرسل کی۔

ریہرسل کے دوران روٹ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔ کھلاڑیوں کی ایک فرضی بس کو پولیس اور رینجرز کے حصار میں نجی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔ روٹ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ بس کے ساتھ ایلیٹ فورس کے جوانوں کی دس گاڑیاں سفر کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :