برازیل میں 51 سالہ خاتون نے 21 ویں بچے کو جنم دیدیا

پیر 18 مئی 2015 12:30

برازیل میں 51 سالہ خاتون نے 21 ویں بچے کو جنم دیدیا

ری اوڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) برازیل میں 51 سالہ خاتون نے 21 ویں بچے کو جنم دیدیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں 51 سالہ خاتون کو ڈاکٹروں نے آگاہ کیا تھا کہ ان کے لئے مزید بچوں کی پیدائش صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے تاہم انہوں نے ڈاکٹروں کی بات نہ مانتے ہوئے 21 ویں بچے کو جنم دیدیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق نومولود لڑکے کا وزن تین کلو گرام جبکہ اس کا قد ساڑھے 46 سینٹی میٹر ہے مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بچے کو 13 سال کی عمر میں جنم دیا تھا۔