گھوٹکی ،مقامی کاشتکار کے گھر چھاپے کے دورا ن پو لیس تشدد سے خا تو ن جا ں بحق

پیر 18 مئی 2015 12:38

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) گھوٹکی کے علاقے دتیی میں پولیس نے مقامی کاشتکار کے گھر چھاپے کے دوران خاتون کو تشدد کر کے ہلاک کجبکہ کاشتکار کا بازو توڑ دیا ہے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے مبینہ تشدد وڈیرے کے حکم پر کیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز گھوٹکی کے علاقے دتیی میں پولیس نے مقامی کاشتکار کے گھر چھاپہ مارا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے گھر میں موجود مردوں سمیت عورتوں اور بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

جس سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے اور پولیس کے مبینہ تشدد سے مقامی کاشتکار کا بازو ٹوٹ گیا ہے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی کاشتکار نے علاقے کے وڈیرے سے کام کے بعد اجرت طلب کرنا چاہی تھی جس پر وڈیرے نے اس کو اجرت دینے سے انکار کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور تشدد بھی کیا ۔

(جاری ہے)

لواحقین کے مطابق پولیس نے چھاپہ وڈیرے کے کہنے پر مارا اور پولیس نے تشدد وڈیرے کے کہنے پر کیا ہے جس سے خاتون جاں بحق ہو ئی اور کاشتکار زخمی ہوا ہے ۔ لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے بعد وڈیرہ اور پولیس چپ رہنے کا کہہ رہے ہیں اور ان کی جان کوخطرہ ہے اور ان کو تحفظ دیا جائے جبکہ پولیس اور وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کر کے جلد انصاف فراہم کیا جائے ۔