وزیراعظم کابے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح

پیر 18 مئی 2015 12:42

وزیراعظم کابے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کردیا ، ایئرپورٹ اپ گریڈیشن کے منصوبے پر 45 کروڑ روپے لاگت آئی ، بے نظیر انٹرنیشل ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ٹیکسی وے تعمیر کیا گیا ہے جس سے ایندھن کی مد میں ماہانہ 12 کروڑ روپے بچت ہوگی ، بین الااقومی روانگی کی تیزترین ٹریک سہولت کیلئے الگ عمارت کا بھی افتتاح کردیا گیا ، وزیراعظم نواز شریف نے ایئرپورٹ کے مختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا ۔

پیر کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ، وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ایئرچیف مارشل سہیل اور مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے ایئرپورٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا ، مشیر ہوا بازی نے وزیراعظم نواز شریف کو بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی ۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن پر 45 کروڑ روپے لاگت آئی ۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ٹیکسی وے تعمیر کیا گیا جس سے ایندھن کی مد میں 12 کروڑ روپے ماہانہ بچت ہوگی ۔ منصوبے کے تحت مسافروں کیلئے کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ بین الاقومی روانگی کیلئے فاسٹ ٹریک کاؤنٹرز کی تعمیر کی گئی ہے ۔ ایئرپورٹ پرارکنگ میں توسیع کرکے گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ بین الاقومی روانگی کی فاسٹ ٹریک سہولت کیلئے الگ عمارت کا افتتاح بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :