زمبابوے کے خلاف سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی

پیر 18 مئی 2015 12:46

زمبابوے کے خلاف سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی آگئی ، پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کے ٹکٹوں میں شائقین گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور اب تک مقابلوں کیلئے ردعمل حوصلہ افزاء ہے ۔

(جاری ہے)

شائقین بھی چند سال بعد کسی انٹر نیشنل ٹیم کا خیر مقدم اور غیرملکی پلیئرز کو سپورٹ کرنے کیلئے پر جوش ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد نے بتایا کہ پی سی بی نے لاہور کے آؤٹ لیٹس پر ٹکٹو ں کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر ڈیڑھ سو سے پندر ہ سو روپے والے ٹکٹوں کی فروخت اچھی جار ہی ہے ۔