میرے شوہر ڈینئیل ویبر میری پہلی ترجیح ہیں‘اداکارہ سنی لیون

پیر 18 مئی 2015 12:48

میرے شوہر ڈینئیل ویبر میری پہلی ترجیح ہیں‘اداکارہ سنی لیون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء)اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ ان کے شوہر ڈینئیل ویبر ان کی پہلی ترجیح ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ سنی لیون جنہوں نے حال میں شوہر ڈینئیل ویبر کے ہمراہ اپنی 34ویں سالگرہ منائی ہے نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کا شوہر ان کی اولین ترجیح ہیں جو ان کیلئے ان کے کیریئر سے بھی اہم ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینئیل ویبر نے ان کی زندگی کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے ۔ وہ ازواجی زندگی سے بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔ اداکارہ کی فلم ” اک پہیلی لیلہ“ نے درمیانے درجے کا بزنس کیا ہے جبکہ فلم ” کچھ کچھ لوچا ہے“ کی نمائش سینما گھروں میں جاری ہے ، مداحوں کو بے حد پسند آ رہی ہے ۔