موسم سرما کی طوالت ، شدید دھند کے باعث رواں سیزن گندم کا پیداواری ہدف کم رہا

پیر 18 مئی 2015 13:23

موسم سرما کی طوالت ، شدید دھند کے باعث رواں سیزن گندم کا پیداواری ہدف ..

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء ) موسم سرما کی طوالت ، شدید دھند کے باعث رواں سیزن گندم کا پیداواری ہدف کم رہا ، فی ایکٹر پانچ سے دس ایکٹر گندم کی کمی سے کاشتکار نقصان کا شکار رہا ، نامساعد موسمی حالا ت کے باعث آم کے درختوں پر بور نہ لگنے سے آم کی فصل بھی جنوبی پنجاب میں کم ہونے کا امکان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت لطیف اللہ چوہدری کی نمائیندہ سے خصوصی بات چیت ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال موسم سرما بارشوں کے باعث طول ہو گیا ۔

(جاری ہے)

شدید دھند کی طوالت نے جہاں ایک طرف زندگی مشکل میں ڈال دی تو دوسری طرف گندم کی فصل کا فی ایکٹر پیدا واری ہدف پانچ سے دس من تک کم رہا ۔جس سے کاشتکار جو کہ پہلے ہی سے کاٹن کی فصل کے معاملات سے پریشان تھے مزید پریشانی سے دوچار ہو گئے ۔اسی طرح آم کی فصل جو کہ پاکستان میں بہت بڑی نعمت خدا وندی ہے شید دھند کے باعث آم کی فصل کو پھول (بور) بہت کم لگا ۔

جس سے جنوبی پنجاب ، کے علاقے ، ملتان ، وہاڑی ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان ، صادق آباد وغیرہ شامل ہیں آم کی فصل موسم سرما اور دھند کی طوالت کے باعث آم کی متوقع پیدا واری متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہو رہا ہے ۔ اسی موسم کی وجہ سے کیکر کے درخت پر بھی پھلیاں نہ ہونے کے برابر لگی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :