Axactگروپ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا، نیویارک ٹائمز کو قانونی نوٹس ارسال

پیر 18 مئی 2015 14:56

Axactگروپ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا، نیویارک ٹائمز ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) ملک کے سب سے بڑے سافٹ وئیر ہاؤس، اور ’’ بول ‘‘ میڈیا گروپ کی مرکزی کمپنی Axactنے نیویارک ٹائمز کی طرف سے شائع شدہ رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے، اور ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبار نے کمپنی کی ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے حقائق کے برعکس رپورٹ شائع کی ہے۔ جس پر کمپنی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اپنے وکلاء کے ذریعے نیویارک ٹائمز کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی اس طرح کے کسی غیر قانونی فعل میں ملوث نہیں ہے، اور نہ ہی ان ویب سائیٹس اور یونیورسٹیوں سے اسکا کوئی اشتراک ہے جن کا ذکر نیویارک ٹائمز نے کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ سے کمپنی ، اور پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس پر Axact نیویارک ٹائمز کیخلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہے، اور وکلاء کے ذریعے قانونی نوٹس ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
بول انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس سارے عمل کے پیچھے ایک میڈیا گروپ کے مالک کا ہاتھ ہے، جو نیویارک ٹائمز کے پاکستان میں پارٹنر ہیں۔ بول کے مطابق اس میڈیا گروپ نے کاروباری چپقلش کی وجہ سے یہ سب الزام تراشیاں کیں۔ بول انتظامیہ اس مخصوص میڈیا گروپ کیخلاف بھی قانونی کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے