لاہور : گرین لائن ٹرین، کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کی روانگی میں 15 منٹ کی تاخیر ، دو افسران معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 مئی 2015 16:16

لاہور :  گرین لائن ٹرین،  کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کی روانگی میں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مئی 2015 ء) : حکومت کی جانب سے گرین لائن ٹرین کا منصوبہ گذشتہ ہفتے ہی شروع کیا گیا ہے جو کہ اپنی کچھ خصوصیات کی بدولت عوام میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے جن میں سے ایک خوبی وقت کی پابندی ہے، کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کی روانگی میں 15 منٹ تاخیری کے باعث دو افسران کو معطل کر دیا گیا ہے. معطل کیے جانے والے افسران میں ڈویژنل مکینیکل انجینئر اور اسٹیشن مینیجر لاہور شامل ہیں جبکہ چیف کمرشل مینیجر خالد خورشید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے. ریلوے ذرائع کے مطابق انکوائری آفیسر کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :