فی الحال شادی کے بندھن میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ‘ دپیکا پڈوکون

پیر 18 مئی 2015 16:55

فی الحال شادی کے بندھن میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ‘ دپیکا پڈوکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) بالی ووڈ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کا فی الحال شادی کے بندھن میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک انٹروہو میں کہا کہ شادی کا فیصلہ زندگی میں ایک بارکیاجا تا ہے، جب کوئی فیصلہ لیاجاتا ہے تواسے بہترین اندازمیں نبھایا بھی جا تا ہے، جس کے لئے صحیح شریک سفر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلم کیرئیر اپنی جگہ اہم ہے تاہم کسی کے ساتھ زندگی گزارنا الگ بات ہے۔ اس لئے وہ ابھی شادی کے لئے تیار نہیں اورنا ہی اس کے لئے وہ جلد بازی کرنا چاہتی ہیں۔