پولیس کا منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی 8ملزمان گرفتار

پیر 18 مئی 2015 18:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) پولیس کا منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے ہیروئن 1356گرام، شراب 100 بوتل معہ چالو بھٹی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھاسجاد حسن منج کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے سرفراز سکنہ چک 144/145 شمالی سے ہیروئن1041 گرام، تھانہ صدر پولیس نے صابر حسین سکنہ چک36 شمالی سے ہیروئن315 گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے نذر خان سکنہ چک خانہ سے شراب100بوتل معہ چالو بھٹی اور بندوق بارہ بور معہ7 کارتوس، تھانہ صدر پولیس نے حسن عباس سکنہ چک106 شمالی سے رائفل 7mm معہ 3 گولیاں، محمد پرویز سکنہ استقلال آباد سے بندوق بارہ بور معہ2کارتوس، تھانہ اربن ایریا پولیس نے عبدالمنان سکنہ پٹھان کالونی سے پسٹل ۳۰ بور معہ14 گولیاں، تھانہ سٹی پولیس نے مصطفی کمال سکنہ بلاک5 سرگودھا سے رائفل44 بور ، محمد اشتیاق سکنہ بلاک5 سرگودھا سے 11 عدد بندوق بارہ بور معہ3570 کارتوس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :