سکھر کے مسائل کے حل کے لیے سکھر ڈولپمنٹ لائنس نے سہہ روزہ بھوک ہڑتال شروع کر دی

پیر 18 مئی 2015 20:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) سکھر کے مسائل کے حل کے لیے سکھر ڈولپمنٹ لائنس نے سہہ روزہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ، منتخب نما ئندوں نے اس شہر کو افسران کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا اگر بھوک ہڑتال کے با وجود مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کے اگلے مر حلے کا اعلان کریں گے ، رہنماوٴں کا اعلان تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں پینے کے پا نی کی کمی ، بجلی و گیس کی لو ڈ شیڈنگ ، سڑکوں کی صورتحال و دیگر شہری مسائل سالوں سے حل نہ ہو نے کے خلاف سکھر کی سیا سی ، سما جی اور تاجر تنظیموں کی جانب سے تشکیل دیئے گئے سکھر ڈولپمنٹ لا ئنس نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پہلے مر حلے میں آج سے سکھر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر پر سہہ روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے پہلے روز سیا سی ، سما جی اور تاجر تنظیموں کے کا رکنوں اور رہنما وٴں نے جا وید میمن و دیگر کی قیا دت میں بھوک ہڑتال کی اس مو قع پر رہنما وٴں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سکھر کے منتخب نما ئندوں نے سندھ کے تیسرے بڑے شہرکو افسران کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے شہر مسائلستان بن گیا ہے شہر میں پینے کے پا نی کی قلت ہے شہری پا نی کی بو ند بو ند کو ترس گئے ہیں شہر بھر میں کربلا کا سا سماں ہے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے ہیں رہی سہی کسر بجلی و گیس کی لو ڈ شیڈنگ نے پو ری کر دی ہے شہری مسائل کے حوا لے سے ہو نے والے احتجاجوں کا کسی نے نو ٹس تک نہیں لیا ہے منتخب نما ئندوں کو کراچی اور اسلام آباد سے فرصت نہیں ہے کہ وہ یہاں آکر مسائل حل کریں ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی تین روزہ بھوک ہڑتال کے با وجود مسائل حل کرنے کی کو شش نہ کی گئی تو پھر احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے اور یہ احتجاجوں کا سلسلہ مسائل کے حل تک جا ری رہے گا۔