2013کے بعدکوئی اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کر دیا ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 مئی 2015 21:32

2013کے بعدکوئی اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی ثابت کر دے تو سیاست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ 2013 کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں کوئی تبدیلی ثابت کر دے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کر دیا ہے، اس منصوبے کی مخالفت بلاجواز ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہر سال کو الیکشن کا سال قرار دے کر غیر ملکی سر مایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کرنے سے منع کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان نہ آئیں کیونکہ یہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اورفاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک پیکج بنا رہے ہیں جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اس منصوبے کے حوالے سے بہت سپورٹ کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاک چین اقتصادی کے راہداری پر تنقید بلاجواز ہے۔