تھائی لینڈ ‘ ینگ لک شیناوترا کیخلاف فرائض سے مجرمانہ غفلت برتنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت کا آغاز ‘سپریم کورٹ میں پیش ہوگئیں

منگل 19 مئی 2015 11:17

تھائی لینڈ ‘ ینگ لک شیناوترا کیخلاف فرائض سے مجرمانہ غفلت برتنے کے ..

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کے خلاف فرائض سے مجرمانہ غفلت برتنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوگیا ‘سپریم کورٹ میں پیش ہوگئیں منگل کو بینکاک میں عدالت پہنچنے کے موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں اور وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گی۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں تھائی لینڈ کی اعلیٰ ترین عدالت نے ملک کی سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا پر چاولوں کی زیادہ قیمت پر خریداری کے معاملے میں فوجداری مقدمہ چلانے کی منظوری دی تھی۔

ینگ لک شیناوترا کو مئی 2014 میں ملک میں فوجی بغاوت سے قبل عدالتی فیصلے کے نتیجے میں وزارتِ عظمیٰ چھوڑنی پڑی تھی اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان پر عائد کیے جانے والے الزامات ان کا سیاسی کریئر ختم کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ینگ لک کی جماعت تھائی لینڈ کی مقبول ترین سیاسی جماعت رہی ہے اور 2001 سے اب تک ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوتی رہی ہے۔

ینگ لک شیناوترا نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہیایک مقامی اخبار دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق ینگ لک شیناوترا نے کہاکہ وہ عدالت میں اپنا دفاع کریں گی۔ینگ لک کے خلاف چاولوں پر سبسڈی کے معاملے میں الزام ہے کہ ان کی حکومت نے تھائی کسانوں سے جس قیمت پر چاول خریدے وہ عالمی منڈی کی قیمت سے کہیں زیادہ تھی۔خریداری کی وجہ سے ملک میں حکومتی گوداموں میں چاول کے ڈھیر لگ گئے اور انھیں برآمد کرنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

وزارتِ عظمیٰ سے علیحدگی کے باوجود ینگ لک اور ان کے بھائی اور سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا ملک کی غریب عوام میں بہت مقبول ہیں تاہم ملک کا امیر اور متوسط طبقہ انھیں پسند نہیں کرتا اور ان پر بدعنوانی اور طاقت کے ناجائز استعمال کے الزامات لگاتا ہے۔ 2006 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں تھاکسن شیناوترا کی حکومت کو برطرف کیا گیا تھا تاہم 2001 کے بعد سے اب تک شیناوترا ہر بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :