امریکی شہرانڈیانا پولس میں ریس کی پریکٹس کے دوران حادثہ

منگل 19 مئی 2015 11:25

امریکی شہرانڈیانا پولس میں ریس کی پریکٹس کے دوران حادثہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء)امریکی شہرانڈین ایپولس میں ریس کی پریکٹس کے دوران کار حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی،حادثے میں برازیلی ریسرمعمولی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انڈین ایپولس میں کا ر ریس کی پریکٹس کے دوران برازیلی ریسر کی کار کو حادثہ پیش آیا تیز رفتار کاربے قابو ہوکر دیوار سے جا ٹکرائی اورفضا میں لہرا گئی،کئی بار ٹکرانے کے بعد گاڑی کے پچھلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں برازیلین ریسر معمولی زخمی ہو ئے،گاڑی کی شدید ٹکر کے بعد باہمت ہیلیو کار سے خود باہر نکل آئے۔