زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

منگل 19 مئی 2015 11:26

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریزکے لیے پاکستان کے 15رکنی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیاہے،عمر اکمل،محمد سمیع اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نعمان انور پہلی مرتبہ گرین شرٹس کے سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

(جاری ہے)

کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں اعلان کردہ سکواڈ میں نائب کپتان سرفرا ز احمد، حماد اعظم، محمد رضوان، عمر اکمل، شعیب ملک، نعمان انور، انور علی، مختار احمد، عماد وسیم،بلاول بھٹی، احمد شہزاد،محمد سمیع،محمد حفیظ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :