سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر گلین میک گرا کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

منگل 19 مئی 2015 12:18

سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر گلین میک گرا کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

میلبورن () سابق آسٹریلین فاسٹ بالر گلین میک گرا کی دوسری اہلیہ سارا کے ہاں شادی کے پانچ سال بعد پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے ۔ گلین میک گرا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خاندان میں نئے رکن کا اضافہ ہونے جا رہا ہے اور اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی آنجہانی اہلیہ جین سے دو بچے ہیں جو کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔