کینگرو اوپنر کرس روجرز کا ایشز سیریز کے بعد انٹر نیشل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

منگل 19 مئی 2015 12:25

کینگرو اوپنر کرس روجرز کا ایشز سیریز کے بعد انٹر نیشل کرکٹ چھوڑنے کا ..

سڈنی () آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اوپنر کرس راجرز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ایشز سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔

(جاری ہے)

37 سالہ راجرز نے اپنے مختصر کیریئر میں 20 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلین ٹیم کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے 39.35 کی اوسط سے 1535 رنز بنائے ۔کرس راجرز نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کی نمائندگی کا موقع ملا، میرا ٹیسٹ کیریئر مختصر مگر انتہائی شاندار رہا، جتنی بھی کرکٹ کھیلی اسے خوب انجوائے کیا۔انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عمدہ پرفارم کروں گا۔

متعلقہ عنوان :