لاہور : اسلا م آباد پنڈی میٹرو بس منصوبے کا افتتاح ایک بار پھر سے تاخیر کا شکار، دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 مئی 2015 12:26

لاہور : اسلا م آباد پنڈی میٹرو بس منصوبے کا افتتاح ایک بار پھر سے تاخیر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) : اسلام آباد پنڈی میٹرو بس منصوبے کا افتتاح ایک بار پھر سے منسوخ کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے منصوبے کا افتتاح 23 مئی کو کرنا تھا لیکن منصوبے پر کام مکمل نہ ہونے کے باعث افتتاح منسوخ کر دیا گیا ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب حکومت کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دو رووز میں رپورٹ طلب کر لی ہے.

متعلقہ عنوان :