فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ رائونڈ کا آج سے آغاز ہوگا

منگل 19 مئی 2015 12:42

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ رائونڈ کا آج سے آغاز ہوگا

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) سال کے دوسرے گرینڈ سلم رولینڈ گیروس فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جبکہ اس میگا ایونٹ کے مین رائونڈز24 مئی سے شروع ہوں گے جس میں ٹینس کے نامور کھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے ۔ مینز سنگلز میں سپین کے رافیل نڈال اور ویمنز سنگلز میں روس کی ماریہ شرا پوا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

کوالیفائنگ رائونڈ کے فاتح مینز اینڈ ویمنز کھلاڑی مین رائونڈ تک رسائی حاصل کریں گے ۔ رواں برس شیڈول سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ رولینڈ گیروس فرنچ اوپن میں مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے 8 کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فرنچ ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہربرس کی طرح اس بار بھی مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹ کیلئے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے ، اس کے علاوہ کوالیفائنگ رائونڈ میں مینز سنگلز ایونٹ کیلئے 9 جبکہ ویمنز سنگلز کیلئے 8 کھلاڑیوں کو بھی وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی۔

مینز سنگلز ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والوں میں کوئنٹن ہالیز، میکسم ہیمو، تھاناسی کوکیناکس، نکولس ماہوٹ، پال ہنری میتھیوز، لوکاس پائویلی، ایڈورڈ راجر ویسلین اور فرانسس ٹیافوئے جبکہ ویمنز سنگلز ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں لوسیا شریکو، اوشینے ڈوڈن، فیونا فیرو، ایمنڈائن ہیسے، میتھلڈے جانسن، الیزے لم اور ورجینی رازانو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :