سعید اجمل کو 3 ماہ تک کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے کا کہا جائے گا، شہریار خان

منگل 19 مئی 2015 12:57

سعید اجمل کو 3 ماہ تک کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے کا کہا جائے گا، شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ سعید اجمل کا ایکشن درست کرانے کیلیے ہم نے بھرپور مدد کی تاہم اس میں تھوڑا فرق آگیاہے، انہیں3ماہ کیلیے کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے کاکہا جائے گا،امید ہے ردھم میں واپس آجائینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈراپ کیا گیا تھا، شہریار خان نے کہا کہ زمبابوے سے کراچی میں میچ کھیلنے کے لیے کہا تھا لیکن انھوں نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر صرف لاہور آنیپر آمادگی ظاہر کی، ابھی اعتماد کی بحالی کا سفر شروع ہوا ہے،انٹرنیشنل ٹیموں کے فیصل آباد اور شہرقائد میں بھی میچز کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :