14 ویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہو گی
منگل 19 مئی 2015 13:13
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 14 ویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ جمعرات سے پاکستا ن سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
(جاری ہے)
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی کے، فاٹا، اسلام آباد، آزاد کشمیر، لمز یونیورسٹی اور لاہور گرامر سکول کی ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
چیمپئن شپ 24 مئی تک جاری رہے گی، منیجرز میٹنگ بدھ کو حمیدی ہال میں شام پانچ بجے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا قومی ٹیم کے لئے چناؤ کیا جائے گا جو کہ ملائشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.