ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز،جنوری 2016 ء میں منظرعام پرہونگی،عالمی میڈیا

منگل 19 مئی 2015 13:31

ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز،جنوری 2016 ء میں منظرعام پرہونگی،عالمی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء))سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی55 ہزار صفحات پر مشتمل متنازع ای میلز جنوری 2016 میں عوام کے سامنے پیش کی جائینگی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہکا کہنا ہے کہ گزشتہ دسمبر خبروں کا موضوع بنی رہنے والی ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز اب عوام کے سامنے لائی جائینگی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خارجہ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے آفیشل میلز کی تھیں،ان کے اس عمل پر سخت تنقید کی گئی۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے ان ای میلز پر نظرثانی اس سال مکمل کر لی جائیگی۔ ہلیری کلنٹن ان دنوں اپنی صدارتی مہم میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تمام ای میلز محکمہ خارجہ کو دے دی ہیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ ہیلری نے اس میں سے کچھ مواد ضائع کردیا ہے۔