ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ قومی ٹیم کی کویت سے وطن واپسی

منگل 19 مئی 2015 14:01

ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ قومی ٹیم کی کویت سے وطن واپسی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) قومی جوڈو ٹیم ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر کویت سے وطن واپس پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایئر پورٹ آمد پر پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تربیتی کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسعود احمد خان کے مطابق کویت میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 ممالک میں12 ویں پوزیشن حاصل کی۔