ملتان : سماجی رشتہ ازدواجی رشتے میں بدل گیا، پاکستانی لڑکے کے عشق میں مبتلا جاپانی لڑکی ملتان پہنچ گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 مئی 2015 14:12

ملتان : سماجی رشتہ ازدواجی رشتے میں بدل گیا،  پاکستانی لڑکے کے عشق میں ..

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) : سماجی رابطے ازدواجی رشتوں میں بدلنے لگے، اس کی تازہ ترین مثال حال ہی میں دیکھنے کو ملی جب جاپان کی ایک لڑکی ملتان کے رہائشی ایک لڑکے کے عشق میں مبتلا ہو کر سات سمندر پار کرتےہوئے ملتان پہنچ گئی اور بیاہ بھی رچا لیا، تفصیلات کے مطابق جاپانی لڑکی لیزا کا کچھ ماہ قبل ہی ملتان کے باسی ایک لڑکے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر رابطہ ہوا، اور رابطہ بڑھتے بڑھتے دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا اور بات شادی تک آن پہنچی، لیکن ہائے ری قسمت لڑکا جاپان نہ سکا، جس پر جاپانی لڑکی لیزا نے پاکستانی ویزا حاصل کیا اور اپنے پریمی کے پاس آن پہنچی، لیزا کی پاکستان آمد پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لڑکی نے سب اہل خانہ اور حاضرین کے سامنے مائیک پکڑ کر اپنے پیار کا اظہار کیا، جبکہ اس موقع پر لڑکے ساتھ ساتھ اس کے والدین بھی خاصے مطمئن نظر آئے اور جلد ہی بہو کے ہمراہ جاپان جانے کی امید بھی ظاہر کی.

تاہم پیار کی اس مثال نے سات سمندر پار کرنے کی مثال کو ایک بار پھر سے زندگی بخشی جس نے سوشل میڈیا پر بھی بہت مقبولیت حاصل کی.

متعلقہ عنوان :