سلمان شرابی، عورتوں پر ظلم ڈھانے والا اخلاقیات سے عاری مجرم ہے‘ بھارتی مصنفہ شریموئی

منگل 19 مئی 2015 14:37

سلمان شرابی، عورتوں پر ظلم ڈھانے والا اخلاقیات سے عاری مجرم ہے‘ بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں دی گئی عبوری ضمانت بھارت کے بڑے حلقے کو ہضم نہیں ہورہی ہے اور اس فیصلے پر اداکار کے ساتھ ساتھ سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی مصنفہ شری موئی پیو کندو بھی نقادوں کی اسی فہرست میں شامل ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز کے سہارے سلمان خان کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہے جس میں اداکار کو شرابی، عورتوں کو مارنے پیٹنے والا، قانون شکن اور ایک ایسا امیر آدمی کا عیاش بیٹا قرار دیا ہے جس نے خود اپنی بیوی کو بھی دھوکہ دیا اور اب اپنی رکھیل کے ساتھ رہ رہا ہے۔

انہوں نے سلمان خان کی انسانیت کے نام پر خدمات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور گود لی گئی بہن کے معاملے کو بھی بیچ میں گھسیٹا۔