بیٹی کے قا تل کو 14 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم

منگل 19 مئی 2015 14:49

بیٹی کے قا تل کو 14 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم

قصور ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید نجم الحسن نجم نے تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ٹھٹھہ ناروکی میں سال2013ء میں رشتہ کے تنازعہ پر اپنی بیٹی روبینہ بی بی کو قتل کرنے والے ملزم منظوراحمدکے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 14سال سزائے قید اورمبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنایا۔

(جاری ہے)

ملزم منظوراحمد نے اپنی دوسری بیوی کی خواہش پر رشتہ کیلئے رضامند نہ ہونے پر اپنی بیٹی روبینہ بی بی کو سر پراینٹیں ما رکے موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔