بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے ڈینگی چیک اپ لازمی قرار دیا جائے‘ ماہرین

منگل 19 مئی 2015 15:16

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے ڈینگی چیک اپ لازمی قرار دیا جائے‘ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) پاکستانی وزارت صحت کے حکام اور ماہرین نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے ڈینگی چیک اپ پر زور دیا ہے کیونکہ ہولی فیملی ہسپتال میں ایک ایسا مریض داخل ہے جس میں ڈینگی وائرس پایا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ڈینگی کیس کے سامنے آنے سے جنوری کے بعد سے ڈینگی مریضوں کی تعداد (دو) ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں مریضوں کو ہولی فیملی ہسپتال میں داخل کیا گیا اور سعودی عرب میں ان کو یہ ڈینگی کا وائرس لاحق ہوا تھا ہولی فیملی ہسپتال کے مطابق اب بھی ایسے 22 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے جن میں ڈینگی کے وائر کے امکان کے پیش نظر علاج کیا جا رہا ہے۔ ہولی فیملی وارد کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر طاہر نے بتایا ہے کہ نظام میں خامیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے بغیر چیک اپ یا ویکسنیشن کے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :