قرآن مجید کا معجزہ ،ملتان کا دس سالہ بچہ کم عمر ترین قرات عشرہ کا ماہر نکلا اور ملکی مقابلہ جیت لیا

منگل 19 مئی 2015 16:09

قرآن مجید کا معجزہ ،ملتان کا دس سالہ بچہ کم عمر ترین قرات عشرہ کا ماہر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) رابطہ عالم اسلامی کے ملک گیر مشہور و معروف مقابلہ حفظ قرآن سوات کے آٹھ سالہ حافظ قرآن احسان اللہ علی محمد نے جیت لیا جبکہ بچیوں میں ملتان کی آٹھ سالہ شمسہ بشیر احمد پہلی نمبر پر رہیں قرات عشرہ میں تاریخ کے سب سے کم عمر حافظ و قاری دس سالہ احسان اللہ محمد مبارک نے میدان مار لیا جبکہ مقدمة الجزری میں محمد بن یوسف نے ٹاپ کیا ۔

ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری ،پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین قائم مقام سفیر شیخ بد ر العتیبی اور،ملٹری اٹیچی سعودی عرب نے بچوں اور اُنکے والدین کو مبارکباد دی تقریب میں ملک بھر سے علماء ومشائخ،سیاسی و سماجی شخصیات اور خواتین اور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی انعام یافتہ بچوں کوانٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے تحفیظ قرآن کریم کی طرف سے عمرہ کے ٹکٹ اور عالمی مقابلہ قرات میں شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابطہ عالم اسلامی، انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے تحفیظ قرآن کریم کے زیر اہتما م آل پاکستان سطح پر منعقدہ مشہور و معروف حفظ قرآن کے بارہویں سالانہ مقابلوں کے نتائج کا اعلان گزشتہ روزقائد اعظم اڈیٹوریم فیصل مسجد اسلام آباد میں کردیا گیا ۔دس سال سے کم عمر حفاظ طلباء کے مقابلوں میں اول احسان اللہ علی محمد (سوات)دوم اویس منان (بھاولپور) سوم کفایت اللہ (چنیوٹ) آئے طالبات میں اول شمسہ بشیر احمد(ملتان)،دوم سمیعہ مقبول احمد(ملتان) اور سوم بھی ملتان کی شمائلہ رمضان رہی جبکہ قرائت عشرہ میں اول ملتان کے کم عمر ترین دس سالہ حافظ و قاری احسان اللہ بن محمد مبارک نے ٹاپ کیا جبکہ مقدمة الجزری میں اول محمد بن مولانا سید یوسف شاہ (راولپنڈی )دوم محمد مزمل (مظفر گڑھ) سوم محمد عرفان(کوئٹہ) اور غرائب الحفاظ میں اول رضون عبد القدوس(آزاد کشمیر) دوم محمد صابر مراد خان(کوئٹہ) رہے ۔

رابطہ عالم اسلامی ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے تحفیظ قرآن کریم ہر سال ملک گیر سطح پر یہ مقابلے منعقد کرتی ہے اس سال 900سو سے زائد درخواستیں مقابلے میں شرکت کے خواہشمند بچوں کی وصول ہوئی تھی ۔ ا

متعلقہ عنوان :