آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے اسلام آباد کا تربیتی کیمپ 28 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

منگل 19 مئی 2015 16:26

آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے اسلام آباد ..

اسلام آباد ۔ 19مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے اسلام آباد کا تربیتی کیمپ 28 مئی سے پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ E-9 اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری بلال ستی کے مطابق تربیتی کیمپ میں 35 کھلاڑیوں کو مدعو کریں گے اور انہیں وہ خود تربیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے 14 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ تین روزہ تربیتی کیمپ 30مئی تک جاری رہے گا۔ واضح رہے آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2 سے 6 جون تک ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :