اسلام آباد،پولیس کا گھر پر چھاپہ ،50 ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل برآمد،2 گرفتار

منگل 19 مئی 2015 16:31

اسلام آباد،پولیس کا گھر پر چھاپہ ،50 ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل برآمد،2 ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ہزاروں لیٹر چوری شدہ پٹرول اور ڈیزل برآمد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے 50 ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے جبکہ گھر سے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ مختلف سرکاری اداروں کے ڈرائیور انہیں چوری شدہ سرکاری پٹرول اور ڈیزل سستے داموں فروخت کرتے ہیں ،ملزمان کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کو گھر کے اندر زیر زمین ٹینک اور ڈرموں میں ذخیرہ کرتے ہیں جسے بعد ازاں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :