سزائے موت کا قیدی پھانسی لگنے سے قبل ورثاء کو دیت دیکر موت کے منہ سے بچ گیا

منگل 19 مئی 2015 18:02

سزائے موت کا قیدی پھانسی لگنے سے قبل ورثاء کو دیت دیکر موت کے منہ سے ..

سرگودھا ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) سزائے موت کا قیدی پھانسی لگنے سے قبل ورثاء کو دیت دیکر موت کے منہ سے بچ گیا۔

(جاری ہے)

محمدی کالونی کے رہائشی محمد اسلم نے 12 اکتوبر 2002ءء کو اپنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر حاجی جاوید اقبال ٹوانہ کی ذاتی کوششوں سے دونوں فریقین میں صلح کروادی گئی اور محمد اسلم کے ورثاء نے دیت دیکر صلح کرلی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سردار طاہر صابر نے اس سلسلہ میں دونوں فریقین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد چٹھی سپرنٹنڈنٹ جیل کو روانہ کردی ہے جس کے بعد ملزم کی رہائی کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :