حکومت پنجاب کا سرکاری ملازمین کو پڑھائی کیلئے چھٹی نہ دینے کا فیصلہ

منگل 19 مئی 2015 18:02

سرگودھا ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) حکومت پنجاب نے تمام سرکاری ملازمین کو 1 سے 2 سال پڑھائی کیلئے چھٹی نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وقت بھی مختلف دفاتر کے ہزاروں ملازمین ایسے ہیں جو پاکستان لیو پر 1 سے 2 سال کی چھٹی پر گئے ہوئے ہیں اور وہاں جاکر اپنی تعلیم حاصل کررہے ہیں جس محکمہ سے ملازم تعلیم حاصل کرنے کیلئے گیا ہو وہاں پر سرکاری کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بالخصوص ریونیو ‘ محکمہ ایکسائز اور دیگر محکموں میں ریکوری کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی ہورہی ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل سروسز اینڈ جنرل ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر سٹڈی لیو پر جانیوالے تمام سرکاری ملازمین پر پابندی عائد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :