امن کیلئے پاکستانی فورسز کی قربانیاں قابل قدر ہیں

امریکی نمائندہ خصوصی ڈینیئل فیلڈ مین کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو

منگل 19 مئی 2015 18:40

امن کیلئے پاکستانی فورسز کی قربانیاں قابل قدر ہیں

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) امریکی نمائندہ خصوصی ڈینیئل فیلڈ مین نے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستانی فورسز کی قربانیاں قابل قدر ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ امن کیلئے پاکستانی فورسز کی قربانیاں قابل قدر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :