کمشنر سکھر ڈویژن کی ہدایت پر دریائے سندھ کے بائیں کنارے کی زمینوں پر دھان کی کاشت پر مکمل پابندی عائد

منگل 19 مئی 2015 20:47

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی ہدایت پر دریائے سندھ کے بائیں کنارے کی زمینوں پر دھان کی کاشت پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 نافذ ہے ریوینیو افسران کو اس سلسلے میں پابند کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ علاقوں میں دھان کی کاشت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں اور دھان کے بیج کے فروخت کی بھی سخت نگرانی کریں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر روہڑی وسیم حامد نے دریائے سندھ کے بائیں کنارے پر دھان کی کاشت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دے کر روہڑی کے علاقے سنگرار میں کھاتیدار محمد شعبان کی زمین پر چھاپہ مارا اور دھان کی فصل کو ختم کردیا جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر کھاتیدار محمد شعبان کے خلاف سنگرار تھانے میں مقدمہ درج کرادیا اسسٹنٹ کمشنر روہڑی وسیم حامد نے آبادگاروں کو تنبیہ کی کہ دھان کی فصل کی کاشت کی خلاف ورزی سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب کھاتیداروں اور آبادگاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :