صفورا سنگین واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کراچی آپریشن کی درست سمت کی عکاس ہے ، واضح ہوگیا ہمارے ادارے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک گفتگو

منگل 19 مئی 2015 21:55

صفورا سنگین واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کراچی آپریشن کی درست سمت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ صفورا میں ملوث 4 ملزمان کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کراچی آپریشن کی درست سمت کی عکاس ہے ، واضح ہوگیا ہمارے ادارے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے جس میں انہوں نے سانحہ صفورا میں ملوث چار افراد کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کا اعادہ کیا اور کہا کہ سنگین واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کراچی آپریشن کی درست سمت کی عکاس ہے اور یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ ہمارے ادارے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔